سا لانہ عرس مخدوم الملک پیر خواجہ نوری سہروردی رحمۃ اللہ علیہ

ہر سال یکم محرم الحرام کو حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کےخلف الرشید مخدوم الملک حضرت پیر خواجہ نوری رحمۃ اللہ علیہ ولد حضرت پیر علی قتال رحمۃ اللہ علیہ جو حضرت بہاء الدین بہا الحق زکریا ملتانی کے صاحبزادے حضرت صدر الدین عارف کی اولاد میں سے ھیں کا سالانہ عرس ‘نوری کی نگری’ پیل پیراں ضلع خوشاب میں ھوتا ھے۔ پیر علیقتال حضرت بہاؤ الدین زکریا کے مقام کے صا حب سجادہ تھے اور تبلیغ اور چلہ کشی کی خاطر سالٹ رینج کے علاقے میں آےء اور پیل پیران کو آپنی پہلی مسند بنایا۔ آپکے بھایء پیر شمس الدین لاھوری کی اولاد بھیرہ شریف اور پیر دا کھارہ میں آباد ھے۔ جبکہ آپکی اپنی اولاد کرولی پیراں’ پیر سرکال مایر’ تترال ‘ پیر کھنوال ‘ تھوہا بہادر ضلع چکوال کے علاؤہ خوشاب’ سرگودھا’ جہلم ‘ راولپنڈی ‘ فیصل آباد ،مری اور ایبٹ آباد میں آباد ھے۔ عرس کی تقریبات 30 زی الحجہ کو شروع ھو جاتی ھیں اور یکم محرم الحرام کی رات کو اختتام پذیر ھوتی ھیں۔ امسال یہ تقریبات 29 جولائی 2022 کی شب کو شروع ھو نگی اور 31 جولائی 2022 کی رات کو اختتام کو پہنچیں گی۔ ان تقریبات کا خاصہ قرآن و سنت کے پیراےء میں اولیا اللہ کے مقام اور خدمات پر مشایخ سادات بنی ھاشم اور علماء کرام کا روشنی ڈالنا ھے۔ اس موقع کی مناسبت سے پیر صاحب آف پیل پیراں جناب سید ساجد حسین شاہ صاحب نوری نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں سے درخواست کی ھے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد’ مروت اور بھایء چارے کو فروغ دیکر وطن عزیز کو اس مشکل گھڑی میں سہارا دیں۔ انہوں نے تاکید مزید کے طور پر کہا کہ مشایخ سادات بنی ھاشم نے تزکیہ نفس کے ذریعے اللہ اور اسکے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت کے حصول کا ذریعہ بنایا۔