Hadiths

🌺🪷ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام نے کہا
میں نے مشرق اور مغرب چھان مارا لیکن محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اعلٰی اور افضل کسی کو نہ پایا
اسی طرح زمین کا چپا چپا کھنگال ڈالا لیکن کسی خاندان کو بنی ہاشم سے افضل نہیں پایا
حوالہ
المحجم الاوسط طبرانی،
حدیث نمبر 6285، جلد نمبر 6، صفحہ نمبر 238،


🌺 علم کے موتی !
🔹 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص حصول علم کے لیے کوئی راستہ طے کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جس کو اس کے عمل نے پیچھے کر دیا تو اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکے گا۔

📗«سنــن ابــو داٶد-3643»


نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس قدر اپنا نسب جانو جس سے تم اپنے رشتے جوڑ سکو، اس لیے کہ رشتہ جوڑنے سے رشتہ داروں کی محبت بڑھتی ہے، مال و دولت میں اضافہ ہوتا ہے، اور آدمی کی عمر بڑھا دی جاتی ہے

📗  حدیث نمبر 1979، جامع ترمذی


نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق کو پیدا کیا تو مجھ کو اچھے گروہ میں پیدا کیا ( یعنی انسان بنایا، پھر انسان میں دو فرقے پیدا کیے عرب اور عجم ) مجھ کو اچھے فرقے ( یعنی عرب ) میں پیدا کیا پھر ( عرب میں) کئی قبیلے بنائے اور مجھ کو سب سے اچھے قبیلے میں پیدا کیا ( یعنی قریش میں ) ، پھر ( قریش میں ) کئی خاندان بنائے اور مجھ کو سب سے اچھے خاندان میں پیدا کیا ( یعنی بنی ہاشم میں ) اس لیے میں ذاتی طور پر بھی سب سے اچھا ہوں اور خاندان میں بھی سب سے اچھا ہو۔

(جامع ترمذي، أبواب المناقب، باب في فضل النبي )